دار المدینہ یونیورسٹی (دعوتِ اسلامی) کے سالانہ تقسیمِ اسناد کے موقع پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا ڈسپلے کاؤنٹر لگایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ ہائے زندگی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈسپلے کاؤنٹر کا وزٹ کیا اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے متعلق اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ مختلف ٹی وی چینلز کے رپورٹر نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے HOD مولانا یاسر عطاری مدنی، ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے HOD معبشر عطاری، پروفیشنل فورم کے HOD محمد ثوبان عطاری اور اسلام آباد سٹی کے نگران مولانا محمد بابر عطاری مدنی نے بھی ڈسپلے کاؤنٹر کا وزٹ کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےدینی کاموں کو سراہا ۔اس دوران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے HOD محمد عمیر ہاشمی عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: سید عمیر عطاری نگران اسپیشل پرسنز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)