اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  دعوت اسلامی کے تحت20مئی2025ء بروز منگل صوبائی ذمہ دار شعبہ اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی ذمہ دار FGRF نےپاکپتن سٹی کا وزٹ کیا جہاں پر اسپیشل ایجوکیشن سینٹرمیں مدنی حلقہ لگایا، بیان کیا اور اشاروں میں ترجمانی کی۔

ذمہ دار نے مدنی حلقے میں پانی پینے کی سنت اور آداب کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے معذور افراد ، ڈیف اور نابینا بچوں کی خیر خواہی کی۔ اس موقع پر محمد زبیر عطاری اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ ساہیوال نے تحصیل نگران اور ڈسٹرکٹ نگران پاکپتن سے ملاقات کی اور دینی کاموں سمیت کچھ کورسز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ ، صوبائی ذمہ دار FGRF اور ڈویژن ذمہ دار کے ساتھ شعبہ کے حوالے سے مشاورت کی ۔(:شعیب احمد عطاری)