اسلامی بہنوں  کی مجلس کفن دفن کے تحت چائنہ ریجن کے ملک ساؤتھ کوریا انچن سنگدو میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوغسلِ میت کےمسنون طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پراسلامی بہنوں نےمدنی ماحول سے وابستہ رہنے،غسل میت کےلئے جانے،کتاب تجہیزوتکفین مکمل پڑھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں بھی پیش کی۔