اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  دعوت اسلامی کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع سرسید ڈیف ایسوسی ایشن میں 14مئی2025ء بروز بدھ حج تربیتی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں اس سال حج پر جانے والے اسلام آباد کے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے بھی اس اجتماع میں شرکت کی۔

حج تربیتی اجتماع میں صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کو حج کے متعلق شرعی احکام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں احرام باندھ کر حج کا پریکٹیکل کرکے بتایا اور اس کی چند احتیاطیں بھی بیان کیں جبکہ حج کا طریقہ اشاروں کی زبان میں سیکھا تے ہوئے آخر میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔( رپورٹ: صوبائی ذمہ دار کامران عطاری،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)