دعوت اسلامی کے تحت یکم دسمبر2019ء کو نارتھ امریکہ، سینٹرل اور ساؤتھ امریکہ ریجن سے (امریکہ اور کینیڈا) یورپین یونین ریجن سے (اٹلی، ڈنمارک، اسپین، فرانس، جرمنی، بیلجیئم) اسی طرح 3 دسمبر2019ء کو مڈل ایسٹ ریجن سے (عرب شریف، کویت) افغانستان ریجن سے (ایران) سینٹرل افریقہ اور ساؤتھ افریقہ سے (یوگنڈا،موریشس، کینیا، تنزانیہ، موزمبیق) جبکہ 4 دسمبر2019ء کو یوکے اور آسٹریلیاریجن کے ساتھ اور اسی طرح 5 دسمبر2019ء کو چائنہ، سری لنکا اور انڈونیشیا ریجن سے (ملائشیا ، ساؤتھ کوریا ، تھائی لینڈ، سری لنکا) میں بذریعۂ اسکائپ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشوروں کا انعقاد کیا گیا جن میں مجموعی طور پر کم و بیش 52 ذمہ داراسلامی بہنوں (شارٹ کورسز ذمہ داران کے ساتھ ساتھ مَدَنی انعامات ذمہ داران ) نے شرکت کی۔ مدنی مشوروں میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو "جنت کا راستہ " کورس کا تعارف، ایڈمیشنز ، تشہیر، مدرسے کا انتخاب اور آن لائن کورس میں ایڈمیشن سے متعلق نکات دئیے گئے نیز اس کورس کو مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مقامات پرکروانے کے متعلق گفتگو کی گئی۔