15 جون 2022ء بروز بدھ صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ روحانی علاج کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا جس
میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، رکن ِمجلس، صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ داران کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبہ روحانی علاج کی پچھلی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس شعبے کو خود کفیل بنانے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی
جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سال 2022ء کے 3
ماہ کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت اسلامی بھائیوں کے کم و بیش ایک ہزار 401، اسلامی بہنوں کے 152 جبکہ اورسیز میں اسلامی
بھائیوں کے 442 اور ٹوٹل ملک و برونِ ملک میں کم و بیش 2 ہزارتین مقامات پر روحانی علاج کے بستے دعوت اسلامی کے تحت چل رہے ہیں جن میں بغیر کسی نذرانے اور فیس کے تعویزات عطاریہ
دیئے جاتے ہیں۔
شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و
بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل ہے:
1:شعبہ روحانی علاج کے تحت پچھلے 3 ماہ میں دعائے شفا اجتماعات میں کم و بیش 11 اراکینِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے بیانات کروائے گئے۔
2:شعبہ
روحانی علاج کے 19 کورسز ہوئے،کراچی، ملتان اورت فیصل آباد میں 3 استخارہ کورسز ہوئے۔
3:گلگت بلتستان میں 6 دعائے شفا اجتماع ہوئے اور روحاجی علاج کے
کورسز بھی ہوئے۔
4:ماہ ِرمضان المبارک میں اعتکاف کے 3 ہزار424 مقامات پر شعبہ روحانی علاج کے بستے لگائے گئے۔
5:شعبہ روحانی علاج کے تحت ملتان میں استخارہ آفس کی تعمیر جاری ہے اور لاہور فیصل آباد میں بھی ان شاءللہ استخارہ
آفس تعمیر ہوگا نیز بنگلادیش میں بھی استخارہ آفس شروع ہونے جارہا ہے۔
6:استخارہ سروس 24 گھنٹے کے لئے ہے کسی دن بھی چھٹی نہیں ہوگی۔
7:شعبہ روحانی علاج کے تحت اسلامی بہنیں اسلامی بہنوں کو تعویزات دیتی ہیں، اسلامی بہنوں میں 12 ماہ کے کورسز کا شیڈول بنایا گیا ہے، اسلامی بہنوں کے 8 نئے تعویذات کے بستے کھلیں ہیں اور 4 بستے روزانہ کی بنیاد پر شروع بھی ہوئے ہیں۔
8:یوکے، ہند اور ساؤتھ افریقہ میں انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ کرنے والوں کو ان کے ملک میں
بائی پوسٹ تعویذات فراہم کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ 5 ممالک میں مزید شعبہ روحانی علاج کے بستے شروع کئے گئے ہیں جن میں ڈنمارک، سویڈن، ساؤتھ افریقہ،
سورینام، نوروے اور زنزیبا افریقہ بھی
شامل ہے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)