پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی جانب سے شعبہ روحانی علاج کے مختلف ذمہ داران کے لئے 3 دن پر مشتمل کورس کا انعقاد ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔

دورانِ کورس شعبہ ذمہ دار محمد انور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں روحانی علاج کورس کروانے والے معلمین کی تربیت کس طرح کی جائے اس حوالے سے چند ضروری باتیں بتائیں۔

اس کے علاوہ شعبہ ذمہ دار نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو کورس کروانے کے حوالے سے احتیاطیں تدابیر بیان کیں اور شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اپڈیٹس سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)