اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 8جنوری 2020ء کو شعبہ فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن تا کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ تمام ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں بذریعۂ اسکائپ شمولیت اختیار کی۔ پاک سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدرسات میں اضافے کے اہداف طےکرتے ہوئےشعبے میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔