دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت سندھ کے شہر نواب شاہ  میں ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے ڈی او ایجوکیشن سے ملاقات کر کے انہیں دعوتِ اسلامی کےتحت دنیا بھر ہونے والے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے شہر بھر کے سرکاری اسکولوں میں دعوتِ اسلامی کےتحت درس اجتماعات اور مدرسۃ المدینہ کا آغاز کرنے کے لئےمکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

اسی طرح مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے کاٹھیاواڑ سوسائٹی کراچی میں واقع ایک بیوٹی سیلون کی اونر سے ملاقات کرکے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے بیوٹی سیلون کے انتظار گاہ (waiting area) میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل اور مدنی عطیات بکس رکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے حامی بھرتے ہوئے رسائل اور مدنی عطیات بکس رکھنے کی نیت کی۔