کراچی کے علاقے شاھ لطیف ٹاون 20 /B میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ایک سیشن منعقد ہوا جس میں حاضرین کو کفن دفن کے حوالے سے معلومات دی گئی۔

سیشن کے دوران ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا محمد یاسر عطاری مدنی نے نا صرف غسلِ میت کی فضیلت بتائی بلکہ میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اورپہنانے کا طریقہ بھی سکھایا ساتھ ہی نمازِ جنازہ اور تدفین کے مراحل کے بارے میں آگاہی دی گئی۔آخر میں شرکا کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔

اس موقع پر مسجد کے امام و مؤذن صاحبان، کمیٹی کے ممبران، نمازی حضرات، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام، مدرسۃالمدینہ بالغان کے اسلامی بھائی اور مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے بچے موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)