اسلامی بہنوں کو شعبے شب وروز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شب وروز ذمہ دار(مجلس بین الاقوامی امور کی۔رکن) اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ بہار عطار رنچھوڑ لائن کا وزٹ کیا اور  ”ماہنامہ فیضان مدینہ“میں جاری تحریری مقابلہ کے حوالے سے بریفنگ دی اور جامعہ کی طالبات و اساتذہ کو اس مقابلے میں حصہ لینے اور مضمون نویسی کرنے کی ترغیب دلائی نیز تحریر و تصنیف کی اہمیت کےحوالے سے چند مدنی پھول پیش کئے جس کے بعدکئی طالبات نے تحریری مقابلہ میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔