دعوت اسلامی کے تحت 3 نومبر 2019ء کو ذمّہ دار اسلامی بہنوں کا بسمت آکولہ زون  ہند میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شافعی ریجن کی ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مدنی مشورے میں ناندیڑ کابینہ کے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نئے مقام پر مدنی کام شروع کرنے کا ذہن دیا گیا اور ہاتھوں ہاتھ تاریخ بھی طے کی گئی جبکہ مقامی اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں اسلاف کرام اور بزرگان دین کی راہ خدا میں قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں بھی دین کے کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔