24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سندھ کے شہر سیہون شریف ڈسٹرکٹ جامشورو میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی
کے ہیڈ اور مشہور و معروف آرٹس محمد سلطان کی وفات پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں اُن کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا اور نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
اس کے علاوہ شعبہ روحانی علاج کے تحت ڈویژن ذمہ دار
ڈاکٹر امید علی عطاری نے ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے روحانی
علاج کے نئے بستوں کا آغاز اور دعوتِ اسلامی کے تحت قربانی کی کھالوں کے متعلق
گفتگو کی۔
آخر میں ذمہ دار نے مقامی جامعۃ المدینہ بوائز
کا وزٹ کیا اور وہاں موجود طلبۂ کرام کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت
کی۔ (رپورٹ:محمد عمران عطاری تحصیل
سیہون شریف ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)