دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت 10 فروری 2021ء کو اسپورٹس کرکٹ اسٹیڈیم سرگودھا میں مدنی دورہ ہوا۔

مغرب کی نماز کے بعد سابق پاکستانی کراٹے کوچ محمد ظہور احمد عطاری کی اکیڈمی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار فیصل آبادمحمد حامد رضا عطاری نے ”اذان کی برکتیں“ بیان کی اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ، مدنی چینل اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔