دعوتِ اسلامی کے تحت 21 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن سعید آباد کراچی میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’علم دین کی فضیلت و اہمیت ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ علم کا حصول جہالت و گمراہی سے بچاتا ہے۔ مزید دینی حلقے میں فقہ میں فرض علوم کاسلسلہ ہوا جس میں نماز کے فرائض کے متعلق سکھایا گیانیز اصلاحِ اعمال کے متعلق بھی ترغیبی بیان کیا گیا جس میں درودِ پاک کی فضیلت بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو روزانہ کم سے کم 313 بار درود شریف پڑھنے کا ذہن دیا گیا۔

اختتام پر ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نےدعا کروائی جس میں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی دکھیاری اُمت کے لئے بھی دعائیں کی گئیں۔ آخر میں زون مشاورت ڈونیشن بکس ذمہ دار اِسلامی بہن نے جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو 25 گھروں میں گھریلو صدقہ بکسز رکھوانے کے اہداف پیش کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔