دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے تحت11جولائی 2020ء بروز  ہفتہ نگران مجلس سکیورٹی نے ریٹائرڈ کرنل آغا جہانگیر خان سے ملاقات کی اور اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے شعبہ مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ کتاب بنام نیکی کی دعوت تحفے میں پیش کی ۔

وسری جانب دوسری فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن سکیورٹی عملے کا مدنی مشورہ فرمایا۔ مشورے میں آپ نے کھال گودام پر ڈیوٹی کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے ملکی حالات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو فلو کرتے ہوئے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اسی طرح جنوبی شمالی زون سکیورٹی مجلس کا مدنی مشورہ مکتبۃ المدینہ داتا دربار مارکیٹ بلڈنگ میں ہوا جس میں ریجن ذمہ دار ،اراکین زون اور اراکین کابینہ کی شرکت ہوئی۔ نگران مجلس سکیورٹی نے قربانی کھال، گودام حفاظتی اقدامات اور مدنی کاموں میں شمولیت کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے جبکہ آخر میں دعا اور رکن کابینہ کے والد مرحوم کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام بھی کیا۔(رپورٹ : احمد رضا عطاری )