ریجنل ڈائریکٹرز اور ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس کے لئے اطہر علی عطاری کی تربیتی نشست
سمجھدار انسان وہ ہے جو اپنی خوبیوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اُن میں مزید بہتری
کی کوشش کرتارہے۔رُکنِ مرکزی مجلسِ شورٰی
حاجی محمد اطہر عطاری نے گزشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ہیڈ آفس
میں ریجنل ڈائریکٹرز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کی تربیت کرتے ہوئے انہیں پیشہ ورانہ
زندگی میں بہتری پیدا کرنے کے حوالے سے مفید مشورے دیئے۔
رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ دارالمدینہ سے وابستہ
ہر شخص کو مہربان اور بااخلاق ہونا چاہیے۔وہ جہاں بھی ہو، مسکراتا رہے تاکہ
اُس کے بارے میں اچھا تاثر قائم کیا جاسکے نیز ان دنوں دارالمدینہ میں داخلے شروع ہوچکے ہیں۔ہمیں خود بھی والدین تک
پہنچنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیے تاکہ اُمت محبوب ﷺ کا کوئی بھی نونہال دارالمدینہ
میں داخلے سے محروم نہ رہ جائے۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مختلف شعبہ جات کی سہ
ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مشورہ دیاکہ ذمہ
داران اپنی بہتری کے لئے مسلسل کوشاں رہیں، اپنا جذبہ ہمیشہ جوان رکھیں، اپنے
مقاصد کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔
مزید رُکنِ شورٰی نے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے
آپس میں مزید مشاورت کرنے کی ہدایات جاری کیں اور مستقبل کے اہداف بھی طے کئے۔اس میٹنگ میں قرآنی سرگرمیاں تیار
کرنے، رمضان المبارک میں مدنی عطیات جمع کرنے اور رزلٹ ڈے کو appreciation dayمنانے کی تاکید بھی کی گئی۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک اردو کونٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)