علی اسحاق (درجہ رابعہ جامعۃ المدینہ
فیضان فاروق اعظم سادھوکی لاہور ، پاکستان)
اللہ تعالیٰ
نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی بنا کر بھیجا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ، آیئے ہم بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
مثال کے ساتھ تربیت فرمانا ملاحظہ کرتے ہیں:
(1) دل کی مثال: روایت ہے ابوموسیٰ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی
عَنْہُ سے فرماتے ہیں : فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے
: دل کی مثال اس پر کی سی ہے جو میدانی زمین میں ہو جسے ہوائیں ظاہروباطن الٹیں
پلٹیں ۔ ( مشکوٰۃ المصابیح ،
فصل:ایمان کا بیان ، باب: تقدیر پر ایمان لانے کا بیان ، جلد:1 حدیث نمبر:103)
(2) ہدایت وعلم کی مثال: حضرت ابوموسیٰ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی
عَنْہُ فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے کہ اس ہدایت و علم کی مثال جو رب نے مجھے دے کر بھیجا اس بہت سی بارش کی طرح جوکسی
زمین میں پہنچی اس کا کچھ حصہ اچھا تھا جس نے پانی چوسا اور گھاس اور بہت چارہ
اگادیا اور بعض حصہ سخت تھا جس نے پانی جمع کرلیا جس سےاللہ نے
لوگوں کو نفع دیا کہ انہوں نے خود پیا پلایا اور کھیتی کی اور ایک دوسرے حصہ میں
پہنچا جو چیٹل تھا کہ نہ پانی جمع کرے اور نہ گھاس اُگائے یہ
اس کی مثال ہے جو دینی عالم ہوا اور اسے اس چیزنے نفع دیا جو مجھے رب نے دے کر بھیجا
اس نے سیکھا اورسکھایا اور اس کی مثال ہے جس نے اس پر سر نہ اٹھایا
اوراللہ کی وہ ہدایت قبول نہ کی جو مجھے دے کر بھیجا گیا۔( مشکوٰۃ المصابیح، فصل: ایمان کا بیان ، باب:
قرآن وسنت مضبوطی سے پکڑنا، جلد:1 حدیث
نمبر:150)
(3)میری
اور تمہاری مثال: حضرتِ سَیِّدُنا
جابررَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہےکہ رسولُ اللہ صَلَّی
اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے
ارشادفرمایا: ’’ میری اور تمہاری مثال اس شخص کی طرح ہےجس نے آگ جلائی تو ٹڈیاں اور پروانے اس میں
گرنے لگےاور وہ شخص اُنہیں آگ میں گرنے سے بچاتا ہےاورمیں بھی تمہیں تمہاری کمر سے پکڑ کر آگ سےبچاتا ہوں اور تم میرے ہاتھ سے نکلے
جاتے ہو ۔ ‘‘ ( فیضان ریاض الصالحین ،
فصل:سنت، باب: سنت کے آداب ، جلد:2 ، حدیث نمبر:163 )
(4)
اہل بیت کی مثال: روایت ہے حضرت
ابو ذر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے کہ
انہوں نے کعبہ کا دروازہ پکڑےہوئے فرمایا کہ میں نے نبی صلی الله علیہ و سلم کو
فرماتے سنا کہ آگاہ رہو کہ تم میں میرے اہل بیت کی مثال جناب نوح کی کشتی کی طرح
ہے جو اس میں سوار ہوگیا نجات پا گیا اور جو اس سے پیچھے رہ گیا ہلاک ہوگیا۔ (مشکوٰۃ
المصابیح، فصل: فضائل کا بیان، باب: نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے گھر والوں کے فضائل، جلد:8 حدیث نمبر:6183)
(5)
صحابہ کرام کی مثال: روایت ہے حضرت
انس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے فرماتے ہیں : فرمایا رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ میرے صحابہ کی مثال میری امت میں کھانے میں نمک کی
سی ہے کہ کھانا بغیر نمک کے درست نہیں ہوتا ، حسن نے فرمایا کہ ہمارا نمک تو چلا گیا
ہم کیسے درست ہوں۔ (مشکوٰۃ المصابیح، فصل: فضائل کا بیان، باب: حضرات صحابہ کرام کے فضائل ، جلد:8 حدیث نمبر:6015
)
اللہ تعالیٰ
ہمیں ان احادیث مبارکہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
Dawateislami