2 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں کراچی کےعلاقےرنچھوڑلائن میں ایک شخصیت کے گھر غسل میت
کی تربیت کاسلسلہ ہوا ۔ شعبہ کفن دفن کی ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے تربیت کی جس میں 16 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے غسل میت کا طریقہ بتایا اور اسراف اور مستعمل پانی کے اہم
مسائل سمجھائے نیز کفن بچھانے اور پہنانے کا عملی طریقہ بھی بتایا ۔ آخر میں
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے کتاب تجہیز و تکفین کا مطالعہ کرنے اور اجتماع
میں شرکت کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔