دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18نومبر 2021 ء کو
کراچی ریجن کوئٹہ زون اورجناح کابینہ میں سیکھنےسیکھانےکے ماہانہ حلقوں کا انعقاد
ہوا جن میں 72 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
سیکھنےسیکھانےکے حلقوں میں آڈیو کے ذریعے نگران شوریٰ کا بیان ’’ایک
ذمہ دار کو کیسا ہوناچاہیئے‘‘ سنا گیا۔ اس کے بعد مبلغات دعوت اسلامی نے فقہ میں مریض کی نماز کا طریقہ کار سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی
دعوت دی۔
٭اسی طرح دعوت اسلامی کے شعبہ سیکھنے سکھانے کے
زیر اہتمام 18نومبر2021ء بروز جمعرات( خضدار ، گلستان جوہر کی
ڈویژن بھٹائی آباد، میمن نگر، عمر خيل، لکی
مورت اور محمودآباد کابینہ کے 5 ڈویژنز )میں سیکھنےسیکھانےکے ماہانہ حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں 193 ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی شرکت کی ۔
ان حلقوں میں بذریعہ کیسٹ ’’ احساس ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر نگران
شوریٰ کا سنتوں بھرا بیان سنایا گیاجس پر
بیان کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔