دعوتِ اسلامی کے تحت  9 مئی2022ء بروز پیر پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں پشاور شہر کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ’’ سستی کے نقصانات‘‘ اس موضوع پر مبنی سنتوں بھرا بیان کیا۔

دوران بیان سستی دور کرکے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا ۔مدنی مشوروں کی اہمیت بیان کر کے ذمہ داراسلامی بہنوں کو پابندی سے مدنی مشورے میں شرکت کا ذہن دیا نیز کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے، مبلغات و معلمات کو بڑھانے کے لئے درس و بیان کے حلقے لگانے اور منسلک ڈیٹا انٹری مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں مختلف دینی کاموں کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔