دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 نومبر 2021ء  کوفصل آباد ریجن، پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن ورسیں کے چار ذیلی حلقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد ہوا جن کا آغاذ تلاوتِ قراٰن پاک اور نعت رسول ﷺ سے ہوا۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرےبیانات کئے،اس کے بعد ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون کی رقم جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں اور کچھ اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی ۔

٭علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 نومبر 2021ء کو جھنگ زون ، بھوانہ کابینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح تک کی نگران اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ و مدرسات المدینہ کے لئے عطیات کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نےہاتھوں ہاتھ 12 یونٹس جمع کروائے۔ آخر میں شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 نومبر 2021ء کو میانوالی زون، میانوالی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن نگران اور اراکین کابینہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’خبر گیری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ایک دوسرے کی خبر گیری کرنے کا ذہن دیا۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 نومبر 2021ء کو گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن بھٹائی آباد علاقہ جوہر اسکوائر کراچی میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی نگران و مشاورت کی تقریباً 48 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا طریقہ کار سمجھاتے ہوئے بتایا کہ 6 ہفتے کے لئے ایک ہی مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرکے کام کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے ۔