دعوتِ اسلامی کےتحت  صوبۂ پنجاب کے راولپنڈی ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبۂ پنجاب، نگرانِ راولپنڈی ڈویژن، ضلع اور راولپنڈی میٹروپولیٹن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اُن سےدعوتِ اسلامی کےسالانہ ڈونیشن کا جائزہ لیا اور سابقہ سال ہونے والے ڈونیشن کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کا کہنا تھا کہ فطرہ مہم میں بھرپور کوشش کی جائے نیز سالانہ ڈونیشن کے اہداف کو جلد از جلدمکمل کرنے کے حوالے سےذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں ترقی اور شعبہ جات کے اخراجات کو مکمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔