دعوتِ اسلامی کے تحت7جنوری 2020ء کو نارتھ امریکہ (کینیڈا ،USA) میں ”جنت کا راستہ“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کا تعارف،مدنی انعامات کی اہمیت اور ضرورت ،محاسبہ کیاہے؟ محاسبے کا طریقہ اور نیت کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز اسلامی بہنوں کو اپنے شب وروز 63مدنی انعامات کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔