جامعۃالمدینہ بوائز کے ناظمین کا مدنی مشورہ، نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تربیت کی
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 20 ستمبر 2022ء بروز
منگل مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃالمدینہ بوائزکے ناظمین کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ مولانا ظفر عطاری مدنی، صوبائی ذمہ داران اور سرکاری ڈویژن ذمہ داران
جبکہ دیگر اہم ذمہ داران نے بذریعہ زوم شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے خود کفالت کے حوالے سے ناظمینِ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں سو
فیصد جامعۃالمدینہ بوائز کو خودکفیل کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی طور پر اخراجات جمع کرنے
کا ذہن دیا تاکہ ان اخراجات سے دعوتِ
اسلامی کے دیگر جامعۃالمدینہ بوائز کو چلایا جاسکے اور نئے جامعۃ المدینہ بوائز بھی شروع کروا ئے جائیں۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام میں ای رسید اوپن کروائی جائے اور ان سے وصولی بھی کی جائے نیز جامعۃالمدینہ
بوائز کے مالی نظام کو خود کفیل کرنےکے لئے شخصیات سے رابطہ کرنے کے علاوہ اہم نکات پر گفتگو کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)