اعلان نبوت کے گیاروں سال اسلام میں سب سے پہلے نماز کو ہی فرض کیا گیا ۔ایمان کے بعد سب سے اہم فرض نماز ہے۔ہر عبادت سے اعلی عبادت نماز ہے۔

عوارف المعارف شریف میں ہے کہ نماز ميں مختلف حالتیں ہیں۔قیام قعود رکوع اور سجود،اور چھ طرح کے ذکر ہیں۔تلاوت قرآن ،تسبیح حمد الہی، استغفار، اور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر درود۔ یہ کل دس چیزیں ہوئی یہ ہی فرشتوں کی دس صفوں میں تقسم کی گئی ہیں ۔ان میں ہر صف دس ہزار فرشتوں پر مشتمل ہے۔لہذا نماز کی دو رکعتوں میں وہ کچھ موجود ہے جو فرشتوں کی دس ہزار صفوں میں تقسم کیا گیا ہے ۔

مگر بد قسمتی سے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نماز سے دور ہے۔بے نمازی جہاں نماز کے فضائل و برکات سے خود کو محروم رکھتا ہے وہاں دنیا وآخرت میں ملنے والی سزاؤں کا مستحق بھی ہوتا ہے ۔

جہنم کی خوف ناک وادی:

اللہ تعالی کا ارشاد ہے: فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹) ترجَمۂ کنزُالایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا جنگل پائیں گے ۔(مریم: 59)

جہنم کے دروازے پر نام:

اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑی اس کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے وہ داخل ہو گا۔(حلیہ اولیاء جلد 7)

اللہ پاک غضب فرمائے گا :

اللہ پاک نے حضرت داؤد علیہ السّلام کی طرف وحی فرمائی کہ بنی اسرائیل سے کہو۔جس نے ایک نماز چھوڑی وہ قیامت کے دن اللہ سے اس حال میں ملے گا کے میں اس پر غضب فرماؤں گا۔

(فیضان نماز ص۔444 ،443)

جان بوجھ کر نمازیں قضا کرنے والے اور جھوٹی قسمیں کھانے والوں کو جہنم میں جانے کا حکم ہو گا۔

جیسا کہ حضرت سیدنا عبداللہ بن عباس سے مروی ہے کہ قیامت کے دن ایک شخص کو اللہ کی بارگاہ میں کھڑا کیا جائے گا۔اللہ پاک اس کو جہنم میں جانے کا حکم دے گا ۔وہ عرض کرے گا مجھے کس وجہ سے جہنم میں جانے کا حکم ہوا ہے؟ اللہ پاک ارشاد فرمائے گا نمازیں قضا کر کے پڑھنے اور میرے نام کی جھوٹی قسمیں کھانے کی وجہ سے۔

بے نمازی کے ساتھ کیا ہو گا ؟:

بےنمازی کے چہرے قیامت کے دن سب سے پہلے کالے کیے جائیں گےاور اللہ پاک ان کو اوندھا منہ جہنم میں ڈال دے گا ۔

جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑنے والے سے اللہ اور رسول بری الذمہ ہے ۔

اس کی عمر سے برکت ختم کر دی جاتی ہے ۔

اس کے چہرے سے صالحین کی نشانی مٹ جاتی ہے ۔

اس کی دعا آسمان کی طرف بلند نہیں ہوتی۔

نیک لوگوں کی دعا میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہوتا ۔

وہ ذلیل ہو کر مرے گا۔

وہ بھوکا پیاسا مرے گا۔

اس کی قبر تنگ ہو گی یہاں تک کہ اس کی پسلیاں ٹوٹ کر ایک دوسرے میں داخل ہو جائیں گی۔اس کی قبر میں آگ بھڑکا دی جائے گئی جس میں وہ رات دن رہے گا اس کی قبر میں ایک اژدھا مسلط کر دیا جائے گا۔

اس کے چہرے پر تین سطریں بنی ہوں گی ۔ایک سطر پر لکھا ہو گا

اللہ کے حقوق ضائع کرنے والا ۔

دوسری سطر میں لکھا ہو گا

اے اللہ کی ناراضگی کے لئے مخصوص۔

اور تیسری سطر میں لکھا ہو گا ۔

اے اللہ کے حقوق ضائع کرنے والے آج تو اس کی رحمت سے مایوس ہو جا۔

جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام لملم ہے ۔اس میں سانپ رہتے ہیں ہر سانپ اونٹ کی گردن کی طرح موٹا ہے ۔اور اس کی لمبائی ایک ماہ کی مسافت ہے ۔جب وہ بے نمازی کو ڈسے گا اس کا زہر ستر سال تک جسم میں جوش مارتا رہے گا۔جس سے اس کے جسم کا گوشت ہڈیوں سے گل جائے گا

(بہار شریعت )

اللہ پاک ہمیں پانچ وقت پہلی صف ميں نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

میں پانچوں نمازیں پڑھوں با جماعت

ہو توفیق ایسی عطا یا الہی