نماز نور ہے ،نماز ایمان کی علامت ہے۔نماز رب کی رضا ہے

نماز آقا کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔نماز مومن کی معراج ہے۔نماز اسلام کا پہلا رکن ہے۔نماز ایک عظیم نعمت ہے جو پابندی سے پڑھے گے جنت کا حقدار ہو گا۔اور جو نہیں پڑھے گا عذاب نار کا حقدار ہو گا۔قرآن پاک میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے : اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹) ترجَمۂ کنزُالایمان: جنہوں نے نمازیں گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا جنگل پائیں گے ۔(مریم: 59)

مفتی امجد علی اعظمی رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:

غی جہنم میں ایک وادی ہے جس کی گرمی اور گہرائی سب سے زیاد ہ ہے۔اس میں ایک کنواں ہے جس کا نام ہب ہب ہے جہنم کی آگ بجھنے پر آتی ہے اللہ پاک اس کنوایں کو کھول دیتا ہے۔جس سے و ہ پہلے کی طرح بھڑکنے لگتی ہے۔یہ کنواں بے نمازیوں کے لے ہے۔

(بہار شریعت ص ٤٣٤ جلد ١)

نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشاد ہے : جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑے گا اس کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جاے گا جس سے و ہ داخل ہو گا ۔

(حلیۃ الاولیاء جلد ٧ ص ٩٩٢ حدیث: ١٠٥٩)

ایک اور روایت میں ہے جب و ہ قیامت کے دن آئے گا اس کے چہرے پر تین سطریں ہو گی

١۔اے اللہ کے حق کو ضالع کرنے والے۔

٢ِ۔اے اللہ کے غضب کے ساتھ مخصوص ۔

٣ِ۔ جس طرح تو نے دنیا میں اللہ کا حق ضائع کیا آج تو بھی اللہ کی رحمت سے مایوس ہو جا۔

(کتاب الکبائر ص ٢٥)

نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عبرت نشان ہے : قیامت کے دن سب سے پہلے بے نمازی کا چہر ہ سیا ہ ہو گا۔اور بے شک جہنم میں ایک وادی ہے جسے لملم کہا جاتا ہے۔اس میں سانپ ہیں اور ہر سانپ اونٹ جتنا ہے۔اس کی لمباعی ایک ما ہ کی مسافت ہے ۔جب و ہ بے نمازی کو ڈسے گا اس کا ز ہر ٧٠سال اس کے جسم میں جوش مارتا ر ہے گا۔پھر اس کا گوشت ہڈی سے الگ ہو کر گل جائے گا۔ (المرجع السابق ،ص ٢٦)

منقول ہے جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام جب الحزن ہےاس میں کالے خچر کی مانند کالے بچھو کے ستر ڈنگ ہیں اور ہر ڈنگ میں ایک تھیلی ہے و ہ بچھو جب کسی بے نمازی کو ڈنگ مارتا ہےاس کا ز ہر سارے جسم میں سرایت کرتا ہے اور اس ز ہر کی گرمی ایک ہزار سال تک اس کے جسم میں رہتی ہے اس کے بعد اس بے نمازی کی ہڈیوں سے گوشت جھڑتا ہےاور اس کی شرم گا ہ سے پیپ بہنے لگتی ہے اور تمام جہنمی اس پر لعنت بھجتے ہیں ۔

(نیکیوں کی جزایں اور گنا ہوں کی سزائیں ، ص ٢٦) ۔

اللہ تعالی پابندی سے نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم