بے نمازی کی سب سے بڑی بدنصیبی یہ ہے کہ وہ اللہ پاک اور اس کے رسول کا نا فرمان ہے، اللہ پاک نے قرآن مجید میں جگہ جگہ نماز کا حکم فرمایا، لیکن یہ (بے نمازی )اس حکم کو عملی جامہ نہیں پہنا رہا، اسی طرح پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے بھی بے شمار مواقع پر نماز کا حکم دیا ہے، لیکن یہ بے نمازی اس حکم کو عملی طور پر نہیں اپنا رہا، تو یہ اس کی بد بختی اور بدنصیبی ہے۔

جہاں نمازی کے لیے بہت سی خوشخبریاں بیان کی گئی ہیں، وہیں پر بے نمازی کے لیے نماز کو سُستی کی وجہ سے ترک کرنے والے کے لیے15 سزائیں بیان کی گئی ہیں۔

بطور ترغیب پانچ سزائیں ملاحظہ کیجئے اور خود کو اللہ کے عذاب سے ڈرائیے۔

(1) بے نمازی کی عمر سے برکت ختم کر دی جائے گی۔

(2) اللہ پاک بے نمازی کو کسی بھی عمل کا ثواب نہ دے گا ۔

(3)اس کی قبر کو اتنا تنگ کردیا جائے گا کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں داخل ہو جائیں گی۔

(4) اس کی کوئی دعا آسمان تک نہ پہنچے گی۔

(5) وہ ذلیل ہوکر مرے گا۔

بے نمازی انسان کس کام کا؟؟ بہرحال ان سزا ؤں سے بچنے کے لیے اپنے آپ کو نماز کا عادی بنائیں، بچوں بلکہ گھر کے تمام افرد کو نماز کی تلقین کرتے رہنا چاہئے، اگر وہ نہیں بھی پڑھتے جب بھی تمہیں بولنے(یعنی نیکی کو دعوت دینے )کا ثواب تو ملے گا، نیز بار بار بولنے اور سمجھانے سے نماز کی توفیق مل ہی جائے گی۔

اللہ پاک ہمیں شوق و محبت کے ساتھ نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم