ہرمسلمان عاقل بالغ مروعورت پرروزانہ پانچ وقت کی نماز فرض ہے۔ اس کی فرضیت (یعنی فرض ہونے)کاانکارکفرہے۔جوایک نمازبھی جان بوجھ کرترک کرےوہ فاسق، سخت گناہ گاروعذابِ  نارکاحق دار ہے ۔نمازکی فرضیت کےمتعلق اللہ پاک نےبہت ساری آیات نازل فرمائی ہیں :

1: وَ اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِذِكْرِیْ ترجمۂ کنزالایمان:اور میری یاد کے لیے نماز قائم رکھ ۔(پارہ ،16سورہ طہ : 14)

2: وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ ترجمۂ کنزالایمان: اور نماز برپا رکھو اور زکوٰۃ دو اور رسول کی فرمان برداری کرو اس اُمید پر کہ تم پر رحم ہو۔(پارہ 16سورہ النورآیت 56)

اسی کےساتھ میرےرب نےنماز نہ پڑھنےوالوں کےلئے قرآن میں وعیدیں بھی بیان فرمائی ہیں :

مَا سَلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَ ترجمۂ کنزالایمان: تمہیں کیا بات دوزخ میں لے گئی وہ بولے ہم نماز نہ پڑھتے تھے۔ (پارہ 29المدثرآیت 42/43)

لہذانمازی ہی جنت الفردوس کےوارث ہیں اوروہی اللہ پاک کےنور کامشاہدہ کرنےوالےہیں اوراس کےقرب سےلطف اندوزہونےوالے ہیں۔

آقاکریم صلی اللہ علیہ وسلم نےصحابہ کرام علیہم الرضوان سےفرمایا : دعاکرو:اےاللہ! ہم میں بدبخت اور محروم شخص کونہ رہنےدینا۔پھرارشادفرمایا:تم جانتےہومحروم وبدبخت کون ہے ؟صحابہ نےعرض کی :یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !وہ کون ہے ؟فرمایانمازترک کرنےوالا۔

( الزواجرج ١ص ٢٩٦)

نمازنہ پڑھنےکےچندعذابات

1:آقاکریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتےہیں: جوجان بوجھ کرایک نماز چھوڑدیتاہے اس کانام جھنم کےاس کےدروازےپرلکھ دیاجاتاہےجس سےوہ داخل ہوگا۔( حلیۃ الاولیا،7/992،حدیث :1059)

2:کتاب الکبائر میں منقول ہے:جہنم میں ایک وادی ہےجس کانام ویل ہے،اگراس میں دنیا کے پہاڑ ڈالے جائیں تووہ بھی اس کی گرمی سےپگھل جائیں اوریہ ان لوگوں کاٹھکانہ ہےجونمازمیں سستی کرتے اور قضا کرکےپڑھتےہیں ،مگریہ کہ وہ اپنی کوتاہی (یعنی خطا )پرنادم ہوں اوربارگاہ خداوندی میں توبہ کریں۔

(الکبائرللذھبی، ص ١٩)

3:آقاکریم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:جس نےایک نماز نشےکی حالت میں چھوڑی گویادنیااوراس میں موجودسب کچھ جواس کےپاس تھااس سےچھین لیاگیااورجس نےچارنمازیں نشےکی حالت میں چھوڑیں تواللہ پاک پرحق ہےکہ اسے’’طینةالخیال‘‘ سےپلائے۔عرض کی گئی: ’’طینةالخیال‘‘ کیاہے؟ارشاد فرمایا:جہنمیوں کانچوڑ(یعنی پیپ اورخون)۔ (مسندامام احمدبن حنبل جلد٢)

4۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:جوشخص نمازکی حفاظت کرےاس کےلیےنمازقیامت کےدن نور،دلیل اورنجات ہوگی اورجواس کی حفاظت نہ کرےاس کےلیےبروزقیامت نہ نورہوگانہ دلیل ہوگی اورنہ نجات اوروہ قیامت کےدن قارون فرعون ہامان اورابی بن خلف کےساتھ ہوگا۔

(مسنداحمد،2/574،حدیث:6857)

5...اللہ پاک نےحضرت سیدنا داؤدعلیہ السلام کووحی فرمائی:اےداؤد!بنی اسرائیل سےکہو :جس نےایک نماز بھی چھوڑی وہ مجھ سے قیامت کےدن اس حال میں ملےگاکہ میں اس پرغضب فرماؤں گا۔(الزھرالفائح ،ص ٢٧،فیضان نمازص 443/444 )

اللہ پاک ہمیں جہنم کےعذاب سےبچائے ،پانچ وقت کی نمازاداکرنےکی توفیق عطافرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم