اللہ کریم کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے :جو نماز کی پابندی کرے گا اللہ کریم پانچ باتوں کے ساتھ اس کا اکرام فرمائے گا ۔

1 ۔اس سے تنگی اور 2 ۔قبر کا عذاب دور فرمائے گا 3 ۔نامہ اعمال اس کے سیدھے ہاتھ میں دیا جائے گا 4 ۔ پل صراط سے بجلی کی سی تیزی سے گزر جائے گا 5 ۔جنت میں بغیر حساب داخل ہو گا۔

جو سستی کی وجہ سے نماز چھوڑے اللہ کریم اسے پندرہ سزائیں دے گا، پانچ دنیا میں، تین موت کے وقت، تین قبر میں اور تین قبر سے نکلتے ہوئے ۔

ان پندرہ سزاؤں میں سے پانچ سزائیں یہ ہیں :

1 ۔ اس کی عمر سے برکت ختم کر دی جائے گی ۔

2 ۔اللہ کریم اس کے عمل پر ثواب نہ دے گا ۔

3 ۔ اس کی قبر کو اتنا تنگ کر دیا جائے گا کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں داخل ہو جائیں گی ۔

4 ۔ اس کی قبر میں آگ بھڑکا دی جائے گی پھر وہ انگاروں پر الٹ پلٹ ہوتا رہے گا ۔

5 ۔پیاسا مرے گا اگر دنیا بھر کے سمندر بھی اسے پلا دئیے جائیں تو پیاس نہ بجھے گی۔

اللہ کریم سے دعا ہے کہ ہمیں پانچ وقت نماز کا پابند بنا دے اور زندگی کے آخری سانس تک ہماری کوئی بھی نماز بلا عذر شرعی ترک نہ ہو۔