درود شریف کی فضیلت:

حضرت سیدنا خلاد بن کثیر کے تکیے کے نیچے سے ایک کاغذ کا ٹکڑا ملا اس پر لکھا ہوا تھا کہ یہ فلاں دن تک سیر کے لیے نجات کا خزانہ ہے لوگوں کا پوچھنے پر پتا چلا کہ مرحوم ہر جمعہ ایک ہزار بار درود پاک پڑھتا تھا م۔

شیطان جیسا کون حکایت: ایک بزرگ کو شیطان نظر آیا اس نے کہا کوئی ایسا طریقہ بتا میں تجھ جیسا بن جاؤں شیطان نے کہا نماز میں سستی کرو اور خوب جھوٹی قسم کھایا کر بزرگ نے فوراً کہا میں عہد کرتا ہوں کہ میں کبھی جھوٹی قسم نہیں کھاؤں گا اور نہ ہی نماز میں سستی کروں گا شیطان نے کہا میں بھی عہد کرتا ہوں کہ کبھی کسی انسان کو نصیحت نہیں کروں گا ۔

الحمدللہ نماز کیسی نعمت ہے جو پابندی سے پڑھے گا جنت کا حقدار ہوگا جو فرض نماز نہیں پڑھے گا وہ نار کا حقدار ہوگا۔

جہنم کے دروازے پر نام: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص جان بوجھ کر کے نماز چھوڑتا ہے اس کا نام جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے وہ داخل ہوگا۔

( حلیۃ الاولیاء صفحہ 992)

جنتیوں کا جہنمیوں سے سوال :حضرت سیدنا امام ابو حامد محمد بن محمد بن محمد غزالی خشوع و خضوع کے ساتھ نماز ادا فرمانے والوں کے لیے کامیابی پانے اور جنت الفردوس میں جانے کے متعلق ایک قرآنی واقعہ بیان کرنے کے بعد پر فرماتے ہیں ۔ (احیاءالعلوم ، جلد 1 ،صفحہ 528)

خیال میں غافل دل کے ساتھ زبان کو جلدی جلدی چلانا اس درجے تک نہیں پہنچا سکتا اسی لئے اللہ پاک نے نمازیوں کے متعلق جہنمیوں کے بارے میں ارشاد فرمایا: تَرجَمۂ کنز الایمان:تمہیں کیا بات دوزخ میں لے گئی وہ بولے ہم نماز نہ پڑھتے تھے اور مسکین کو کھانا نہ دیتے تھے ۔(مدثر:42 تا 44)

نمازی کی جنت الفردوس کے وارث ہیں اللہ کے نور کا مشاہدہ کرنے والے اور اس کے قرب سے لطف اندوز ہونے والے ہیں۔

بے نمازی کی تین شامتیں: نمازی کے مقابلے میں بے نمازی قیامت کے دن جب آئے گا تو اس کے چہرے پر تین سطروں میں لکھا ہوا ہوگا ۔ اے اللہ کا حق برباد کرنے والے

اے اللہ کے غضب کے ساتھ مخصوص

جس طرح تو نے دنیا میں اللہ پاک کا حق ضائع کیا تو اب اس کی رحمت سے مایوس ہو جا

پڑھتے رہو نماز تو جنت میں جاؤ گے

چھوڑو گے اگر نماز تو دوزخ کو پاؤ گے

کتاب الکبائر میں ہے کہ جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام ویل ہے اس میں دنیا کے تمام پہاڑ بھی ڈال دیے جائیں تو وہ بھی اس کی گرمی سے پگھل جائیں یہ ان لوگوں کا ٹھکانا ہے جو اپنی نماز میں سستی کرتے اور وقت گزار کر پڑھتے ہیں۔

قبل اس کے کہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں توبہ کرے۔

توفیق دے الہی تو مجھ کو نماز کی

صدقے میں مصطفی کے خو نماز کی

اللہ تعالی غضب فرمائے گا: اللہ تعالیٰ نے حضرت سیدنا داؤد علیہ السلام کو بھی فرمایا :داؤد بنی اسرائیل سے کہو جس نے ایک نماز چھوڑی وہ مجھ سے قیامت کے دن اس حال میں ملے گا کہ میں اس پر غضب فرماؤں گا ۔

تارک نماز بد بخت: حضرت سیّدنا ابنِ عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے: دعا یوں مانگا کرو کہ اے اللہ پاک! ہم میں سے کسی کو بدبخت اور محروم نہ رہنے دے، پھر ارشاد فرمایا: جانتے ہو بدبخت اور محروم کون ہے ؟صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کی: نہیں! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نماز کو ترک کرنے والا بدبخت و محروم ہے، اس لیے کہ اس کا اِسلام میں کچھ حصّہ نہیں۔

نماز کے معاملے میں اللہ سے ڈرو: حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی ظاہری وفات کے وقت ہم حاضر تھے آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے تین بار ارشاد فرمایا: نماز کے معاملے میں اللہ سے ڈرو

علامہ مناوی اس روایت کے تحت فرماتے ہیں نماز کی پابندی کے ذریعے اپنے آپ کو اللہ کے غضب سے بچاؤ اس امید پر کہ تمہارا رب راضی ہو جائے۔

عاشقان رسول! بیان کردہ حقائق بار بار غور سے پڑھئے اور غور کیجیے اور خوف خدا سے لرزیئے کے اللہ پاک ایک منٹ کے کروڑ میں حصے میں بھی ہمیں جہنم کا عذاب نہ دکھائے نبی کریم کے صدقے ہماری حالت زار پر رحم فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم