الحمدلله نماز ایک عظیم نعمت ہے۔جو پابندی سے پڑهے گا جنت کا حق دار  ہو گا اور جو فرض نمازیں نہیں پڑہے گا وه عذاب نار کا حقدار بنے گا۔

الله پاک فرماتا ہے: فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّا، ترجَمۂ کنزُالایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا جنگل پائیں گے ۔

(پ16،مریم: 59)

1-حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :جو جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑتا ہے اس کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہےجس سے وه داخل ہوگا۔

2-سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات ایک ایسی قوم کے پاس تشریف لے گئے جن کے سر پتھر سے کچلے جا رہے تھے۔ آپ نے پوچھا :اے جبرائیل! یہ کون ہیں؟عرض کی: یہ وه لوگ ہیں جن کے سر نماز پڑھنے سے بوجھل ہو جاتے (یعنی فرض نماز چھوڑ دیتے۔)

3 - الله پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے ایک نماز نشے کی حالت میں چھوڑی گویا دنیا اور اس میں موجود سب کچھ جو اسکے پاس تھااس سے چھین لیا گیا اور جس نے چار نمازیں نشے کی حالت میں چھوڑیں تو الله پاک پر حق ہے کہ اسے طینۃ الخبال سے پلائے۔عرض کی گی طینۃ الخبال کیا ہے؟ارشاد فرمایا :جہنمیوں کا نچوڑ (خون اور پیپ) ۔

4-رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: جو شخص نماز کی حفاظت کرے نماز قیامت کے دن اس کے لئے نور اور نجات ہوگی اور جو اس کی حفاظت نہ کرے اس کے لئے نہ نور، نہ نجات نہ دلیل ہو گی اور وه شخص قیامت کے دن قارون، ہامان،فرعون اورابی بن خلف کے ساتھ ہو گا۔

5-الله پاک نے حضرت داؤد علیہ السلام کو وحی فرمائی: اے داؤد! بنی اسرائیل سے کہو !جس نے ایک نماز بھی چھوڑ دی وه قیامت کے دن اس حال میں ملے گا کہ میں اس پر غضب فر ماؤں گا۔

الله پاک ہمیں فرض نمازوں کی ادائیگی کرنے کی توفیق دے،نمازوں میں سستی کرنے سے بچائے،قبر وحشر کے عذابات و رسوائی سے بچائے اور نمازوں کو پابندی سے ادا کرنے کی توفیق دے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

توفیق دے الٰہی مجھے تو نماز کی

صدقے میں مصطفى کے بنے خُو نماز کی