سرکار دو عالم نور مجشم شاہ نبی آدم رسول محتشم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس نے دن اور رات میں میری طرف شوق و محبت کی وجہ سے تین تین مرتبہ دورد شریف پڑھا اللہ پاک پر حق ہے کہ وہ اس کے دن اور اس رات کے گناہ معاف کر دے گا۔

(الترغیب والترھیب 2/328)

نفلی روزوں کے فضائل:

جان لیجیئے کہ فضیلت والے دنوں میں روزوں کا مستحب ہونا مؤکد ہے اور فضیلت والے دنوں میں بعض سال میں ایک بار بعض ہر مہینے میں اور بعض ہر ہفتے میں پائے جاتے ہیں۔

(1)سال میں ایک بار آنے والے افضل ایام:

سال میں رمضان المبارک کے بعد عرفہ ( نویں ذوالحجہ) کا دن دسویں محرم الحرام ذوالحجہ کے ابتدائی نو دن محرم الحرام کے ابتدائی دس دن اور عزت والے مہینے (ذوالحجہ ذوالقعدۃ محرم الحرام اور رجب) روزوں کے لئے عمدہ مہینے اور یہ فضیلت والے اوقات ہیں نیز مروی ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم شعبان میں بکثرت روزےرکھتے تھے حتی کہ گمان ہوتا کہ یہ ماہ رمضان المبارک ہے ایک حدیث مبارک میں ہے کہ ماہ رمضان کے بعد افضل روزے اللہ پاک کے مہینے محرم کے روزے ہیں کیونکہ یہ سال کا پہلا مہینہ ہے لہذا اسے نیکی میں گزارنا زیادہ پسندیدہ اور دائمی برکت کی امید ہے۔

(2)ایک روزہ 30 روزوں سے افضل:

مکی مدنی سلطان رحمت عالمیان صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ارشاد فرمایا :حرمت والے مہینے کے30 روزوں سے افضل ہے۔

( 3)700 سال کی عبادت کا ثواب:

ایک روایت میں ہے کہ جو شخص عزت والے مہینوں ميں جمعرات ،جمعہ اور ہفتہ کا روزہ رکھے، اللہ پاک اس کے لئے سات سو سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہے۔'' فضیلت والے مہینے ذوالحجۃ الحرام، محرم الحرام،رجب المرجب اورشعبان ا لمعظم ہیں اورعزت والے ذوالقعدہ، ذوالحجہ، محرم اور رجب ہیں ان میں ایک(رجب کا)مہینہ الگ ہے اور تین مسلسل ہیں۔''

(لباب الاحیاء ص:87)