طلحہ خان عطاری
( درجہ ثالثہ جامعۃ المدینہ فیضان
خلفاء راشدین ،راولپنڈی )
فرض روزوں کے علاوہ نفلی روزوں کی بھی عادت بنانی چاہئےکہ
اس کے بےشمار فضائل و برکات ہیں۔جیسے :ایمان کی حفاظت ، جہنم سے نجات اور جنت کا
حصول وغیرہ۔ نفلی روزوں کے فضائل پر چند احادیث مندرجہ ذیل ہیں :
1)زمین بھر سونے سے
زیادہ ثواب : اگر کسی نے ایک دن نفل روزہ رکھا اور زمین بھر سونا اسے دیا
جائے جب بھی اس کا ثواب پورا نہ ہوگا ، اس کا ثواب تو قیامت ہی کے دن ملے گا ۔
(ابو یعلی،5/303،حدیث :6104)
2)تندرستی کا حصول: صُومُوا تَصِحُّوا روزہ رکھو تندرست
ہو جاؤ گے۔
(معجم اوسط ،6/146،حدیث
:8312)
3) روزے میں مرنے کی فضیلت : جو
روزے کی حالت میں مرا ، اللہ پاک قیامت تک کےلئے اس کے حساب میں روزے لکھ دے گا ۔
(الفردوس بمأثور الخطاب 3/504،حدیث :5557)
4) دوزخ سے 70 برس کی دوری: جو بندہ للہ پاک کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے ،اللہ پاک اس
کے چہرے کو دوزخ سے ستر برس کی راہ دور فرمادےگا ۔
(صحیح مسلم ، حدیث 168 (1103) ، ص :581 )
5)جنت میں داخلہ : جس نے کسی ایک دن للہ پاک کی رضا کیلئے روزہ رکھا
، اسی پر اس کا خاتمہ ہوا تو وہ داخلِ جنت ہوگا ۔ (مسندِامام احمد، 9/90 ، حدیث :23383)
6) جنت میں انوکھا درخت: جس نے ایک نفل روزہ رکھا اس کیلئے ایک درخت لگایا جائے گا جس کا پھل انار سے
چھوٹا اور سیب سے بڑا ، شہد جیسا میٹھا اور خوش ذائقہ ہوگا ۔ اور بروزِ قیامت روزہ
دار کو اس درخت کا پھل کھلایا جائے گا ۔ (معجم الکبیر ،ج :18 ، حدیث :935)
7) روزے دار کے سامنے کھانا : جب تک روزےدار کے سامنے کھاناکھایاجاتا ہےفرشتے اس روزہ دار
کے لئے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں ۔ (ترمذی،ج:2،حدیث:785)
اللہ پاک ہمیں بھی کثرت کے ساتھ نفلی روزے رکھنے کی توفیق
عطا فرمائے۔ آمین