مطالعہ کے فوائد

Tue, 31 Mar , 2020
4 years ago

مطالعہ خواہ کتابوں کا ہو یا اچھی تحریروں کا ایک مفید مشغلہ ہے جو قلب و ذہن کو روشن کرتا ہے  لیکن ماہرین کے مطابق پڑھنے کی عادت صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتی ہے، اس سے قبل یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ کتابوں کا مطالعہ زندگی بڑھانے اور طویل عمری کی وجہ بھی ہوسکتا ہے۔ یہ تحقیق جنرل آف سوشل سائٹس اینڈ میڈیسن میں شائع ہوئی تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ کتب بینی کے درجِ ذیل فوائد بھی آئے ہیں۔

مطالعہ ذہنی تناؤ دور کرتا ہے ۔

مطالعے کی عادت ذہنی تناؤ اور پریشانی کم کرتی ہے، بعض اوقات اس کا فائدہ چہل قدمی سے بھی زیادہ ہوتا ہے، ڈاکٹر کے مطابق مطالعہ انسان کو فکروں سے آزاد کراتا ہے، اس کے علاوہ شعور اور سوچ کو بھی تبدیل کرنے میں مددد یتا ہے۔

مطالعہ نیند کے لیے موثر

اگرچہ ہم سوتے وقت اسمارٹ فون کے عادی ہوتے جارہے ہیں جو نیند کو غائب کردیتے ہیں جب کہ سوتے وقت اچھی کتاب کا مطالعہ نیند کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے، اسی لیے فون رکھ کر کتابیں اٹھالیں اور مطالعہ شروع کردیں، ماہرین اس پر متفق ہیں کہ کتاب پڑھنے سے ذہنی سکون ملتا ہے اور نیند جلدی آتی ہے۔

کتاب پڑھنے کی عادت سے سماجی رابطوں میں بہتری

اگرچہ کتابی دنیا میں رہنے والا محاورہ بھی عام ہے جو کسی ایسے بے عمل شخص کے بارے میں کہا جاتا ہے جو صرف کتابیں پڑھتا رہتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ کتابیں پڑھنے والے افراد دوسرے لوگوں سے بہت اچھی طرح ملتے ہیں اور دوسرے لوگوں اور دوستوں کے نظریات و عقائد خواہشآت اور سوچ کو بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں، اس طرح ان کے بہتر مراسم ہوتے ہیں اور وہ معاشرے کا اچھا فرد بن سکتے ہیں۔

مطالعہ کریں اور ذہین بنیں۔

مطالعہ ذخیرہ الفاظ کو بڑھاتا ہے جس کا براہ راست تعلق ذہانت سے ہوتا ہے مطالعہ کرنے سے آئی کیو لیول بلند سے بلند تر ہوتا ہے

بچوں کے لیے مطالعہ کرنا

ایک دفعہ ریل گاڑی میں ایک شخص سفر کررہا تھا تو اس کے سامنے ایک محترمہ بیٹھی ہوئی تھیں جو کہ مسلسل مطالعہ میں مشغول تھیں او راس کے ساتھ اس کا بیٹا بھی تھا جو کہ مطالعہ کررہا تھا، وہ شخص اس بچے کے مسلسل مطالعہ کرتے دیکھ کر بہت حیران ہوا اور اس شخص نے اس محترمہ سے پوچھا کہ آج کے زمانے میں بچے سوشل میڈیا اور نیٹ جیسی نحوست میں مشغول ہوتے ہیں تو یہ بچہ مسلسل مطالعہ میں مشغول ہے جو کہ آج کے زمانے میں کم دیکھنے کو ملتا ہے تو یہ کیسے ممکن ہے تو اس محترمہ نے جواب دیا کہ جب میں مطالعہ کرتی ہوں تو اس دوران بالکل بھی موبائل فون کا استعمال نہیں کرتی ہوں تو اس لیے میرا بیٹا بھی مطالعہ کرتے وقت کسی اور چیز کی طرف مشغول نہیں ہوتا، یہ جواب سن کر وہ شخص بہت متاثر ہوا۔

کس طرح کی کتب کا مطالعہ ہو

دعوت اسلامی کے مکتبہ المدینہ نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ شائع کیا ہے جس میں ہر ایک چیز کا مطالعہ کرنے کو ملتا ہے دین کے لحاظ سے بھی اور دنیاوی لحاظ سے بھی اس لیے ہمیں دینی کتب کا مطالعہ بھرپور کرنا چاہیے ، تاکہ ہمارے علم و عمل میں مزید اور بہت زیادہ اضافہ ہو۔

بزرگانِ دین اور امیر اہلسنت کے مطالعہ کا انداز

صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی شہرہ آفاق تالیف بہار شریعت کے تکرار مطالعہ کے لیے آپ دامت برکاتہم العالیہ کے شوق کا عالم دیدنی ہے، حجة الاسلام امام محمد غزالی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی کتب بالخصوص احیا العلوم کو آپ زیر مطالعہ رکھتے ہیں اور اپنے متوسلین کو بھی پڑھنے کی تلقین فرماتے رہتے ہیں، ان کے علاوہ دیگر اکابرین دامت برکاتہم العالیہ کی کتب بھی شامل مطالعہ رہتی ہیں۔