دعوتِ اسلامی  کے شعبہ کفن دفن کے تحت مختلف مقامات ( یونیورسٹی،کالجز ، مارکیٹ اور مساجد ) پر کفن دفن کورس کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس میں غسل ِ میت دینے اور کفن پہنانے کے عملی طریقے کے ساتھ ساتھ نماز جنازہ کا طریقہ بھی سکھایا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں 21 فروری 2023ء کو مکتبۃُ المدینہ بوہڑ گیٹ ملتان میں غسل میت کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کے صوبائی ذمہ دار، ڈویژن ذمہ دار اور سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرعی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ بتایا ۔علاوہ ازیں شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : محمد وسیم مدنی شعبہ کفن دفن ملتان سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)