21 شوال المکرم, 1446 ہجری
27
نومبر 2022ء کو فیضانِ انصاری چوک ، ملتان میں شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے
تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان ڈویژن شعبہ روحانی علاج کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ
داران نے شرکت کی ۔
نگرانِ
شعبہ روحانی علاج محمد انور رضا عطاری نے شرکا کو تعویذات دینے کی اہمیت بیان کی ،
خالی یوسی میں بستے کھولنے کا ہدف دیا ، آئمہ کرام کو روحانی علاج کا کورس کروانے
اور ہفتہ وار اجتماعات میں روحانی علاج کے بستے لگانے کا ذہن دیتے ہوئے شعبہ کے
حوالے سے اپڈیٹس بیان کی ، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کا ذہن دیا اور امت کی
غمخواری کا جذبہ دلایا۔( رپورٹ: سمیر علی ، آفس ذمہ دار / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)