9 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام4 جنوری 2021ء بروز پیر شریف،شعبہ
مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان ریجن تا زون
مشاورت کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے
میں متفرق کاموں کی تکمیل پر توجہ دلائی۔ ہر طالبہ
کے گھر ڈونیشن بکس رکھوانے کا بھی ہدف دیا۔ تدریس کرنےکے حوالے سے تربیت کی۔ نئے مدارس اور گھر مدرستہ المدینہ بالغات
کے اہداف دئیے گئے نیز شعبے کے نظام کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا گیا ۔ ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا
اظہار پیش کیا ۔