9 مئی 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر راولپنڈی سے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان، صوبائی اور ڈویژن سطح کی شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی  اسلامی بہنیں جبکہ کراچی و لاہور سٹی سے ڈسٹرکٹ شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے الفاظ کی تاثیر میں لہجے کا کردار“ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے میں ذمہ داران کی تقرری اور ماہانہ کارکردگی کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے رمضان ڈونیشن کی کارکردگی نیز دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے آئندہ کے اہداف طے کئے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے رمضان ڈونیشن میں نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو بڑھانے اور تقرری مکمل کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں کیں۔