دعوتِ اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت پشاور پریس کلب میں صحافی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ  کےرکن ولاہورریجن کے نگران حاجی یعفوررضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس اجتماع ِپاک میں مختلف صحافیوں نے شرکت کرتے ہوئے اظہارِ مسرت کیا۔ نیز ذمہ داران نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی کےوزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا ۔

اس موقع پر رکن لاہور ریجن عثمان عطاری و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں رکن مجلس غلام محمد المعروف تاج عطاری نے ضلع سانگھڑ میں مقرر روزنامہ جناح اسلام آباد کے بیورو چیف  جناب محمد ابراہیم خلجی اور نیوز ون چینل کے اسائنمنٹ رپورٹر آصف البشر خان قادری سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کےتحت چلنے والی شجر کاری مہم سمیت مختلف شعبہ جات کی خدمات سے متعلق بریفنگ دی ساتھ ہی انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں لاہور میں سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی کے بھائی کے انتقال پر رکنِ مجلس جنوبی زون محمد شہزاد مدنی عطاری نےدیگر ذمہ داران کے ہمراہ ان سے اظہار تعزیت کی نیز سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر روزنامہ صحافت خوشنود علی خان سے ملاقات بھی کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ (رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 25اگست2021ءبروز بدھ  رکنِ مجلس شمالی زون محمد بلال عطاری نے لاہور میں نجی چینلز کے مختلف اینکر پرسن و عہدیداران سے ملاقات کا سلسلہ کیا جن میں اینکر پرسن دنیا نیوز محمد عزیر،24نیوز/پبلک نیوز وجاہت خان، اسائنمنٹ ایڈیٹر لاہور نیوز سید امجد بخاری، اسائنمنٹ ایڈیٹر لاہور نیوز محمد ذوالفقار، پروگرام پروڈیوسر پی این این محمد جمال بھٹی شامل تھے۔

اس موقع پرانہیں ایف جی آر ایف کے تحت چلنے والی شجرکاری مہم سے آگاہ کیا جس پر صحافیوں نے پودا لگانے کی نیت کی اور آخر میں مدنی چینل کو تاثرات بھی دئیے۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 28 اگست 2021ء کو لیّہ میں دینی حلقہ ہوا جس میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن لیّہ زون شعبہ اصلاح اعمال شرکا کو آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا اور رسالہ 72 نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: رکن زون غلام عباس عطاری، شعبہ اصلاح اعمال، Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں وقتاً فوقتاًسیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اسی سلسلے میں 25اگست2021ء بروز بدھ لاہور میں رکن مجلس شمالی زون محمد بلال عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، مرکزی صدر مذہبی امور پاکستان تحریک انصاف، سجادہ نشین سندر شریف سید محمد حبیب عرفانی اور جنرل سیکرٹری مذہبی امور پنجاب پاکستان تحریک انصاف سابق ناظم شیخوپورہ محمد یونس چشتی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت چلنے والی شجرکاری مہم و بَلڈ ڈونیشن کیمپین(Blood Donation Campaign) کی سرگرمیوں سے آگاہی فراہم کی گئی جس پر انہوں نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا۔(رپوٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے زیر اہتمام 27 اگست 2021ء کو واہ کینٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری، ناظمین اعلیٰ، ناظمین  اور واہ کینٹ، راولپنڈی اور اسلام آباد زون کےقاری صاحبان نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم قاری محمد عرفان عطاری نے ”خوفِ خدا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کرتےہوئے شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا۔ قاری عرفان عطاری نے ذمہ داران کو مزید نئےمدارس کھولنے کی بھی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی، ناظم اعلیٰ سیالکوٹ، جہلم چکوال زون، Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تحت 25 اگست 2021ء کو مظفر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مظفرآباد زون مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کے تمام قاری صاحبان اور ناظمین نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم قاری محمد عرفان عطاری نے تعلیمی و اخلاقی حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور انہیں نیو مدارس کھولنے کے حوالے سے بھرپور ترغیب دلائی۔

اس موقع پر ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم اسلام آباد ریجن موجود تھے۔ (رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی، ناظم اعلیٰ سیالکوٹ، جہلم چکوال زون، Content: Mohammad Hussain Attari)


اِس وقت دعوتِ اسلامی ایک عالم گیر تحریک ہے لیکن ابتدائی دور میں دعوتِ اسلامی کی مخالفت اور بائیکاٹ کیا جا رہا تھا۔ اُس نازک دور میں فقیہِ اہلِ سنّت، خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند، محسن و سرپرستِ دعوتِ اسلامی مفتی عبدُ الحلیم صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ نے مخالفتوں کی آندھی اور طوفان میں تنِ تنہا کھڑے ہو کر اعلان کیا: ”دعوتِ اسلامی اہلِ سنّت کی پاسبان، مسلکِ اعلیٰ حضرت کی ترجمان اور سوادِ اعظم کے عقائد و نظریات کی نگہبان ہے۔ اہلِ سنّت کے عوام و خواص کوچاہئے کہ وہ جان و دل سے دعوتِ اسلامی کی امداد اور اعانت کریں! اس کے خلاف جتنے فتاویٰ ہیں وہ حسد یا غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔ ان فتاویٰ کی کوئی حقیقت نہیں۔ ان فتاویٰ کی پرواہ نہ کریں۔ بےتأمّل دعوتِ اسلامی کو اپنائیں اور اسے گھر گھر پہنچائیں۔ کل قیامت میں دعوتِ اسلامی کی حمایت اور اس میں آپ کی شمولیت سے متعلق اگر پُرسش ہوئی تو رب کی بارگاہ میں عبدُ الحلیم اس کا جواب دہ اور ذمّہ دار ہوگا۔“ خصوصاً ہندوستان میں تو دعوتِ اسلامی کی جس قدر قبلہ مفتی صاحب نے حمایت کی ہے اور اس دینی تحریک کے لئے آپ نے جتنی قربانیاں دی ہیں شاید وہ شمار سے باہر ہیں۔(فتاویٰ حلیمیہ سے ماخوذ)

دعوتِ اسلامی کے لئے آپ کی قربانیوں اور دعوتِ اسلامی کے نزدیک آپ کی قدر و قیمت اور اہمیت کا اندازہ امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے اس جملے سے بخوبی ہو جاتا ہے جو آپ نے حضور فقیہِ اہلِ سنّت کی تعزیت کے موقع پر فرمایا: ”اگر اس وقت مفتی عبد الحلیم صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ ساتھ نہ دیتے، توہو سکتا تھا کہ دعوتِ اسلامی ہند سے ختم ہو جاتی۔ “(تعزیتی پیغام)

مفتی صاحب کی دعوتِ اسلامی والوں سے محبتیں

بڑی شفقت و محبت والے:

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مَدَّ ظِلُّہُ العالی نے فرمایا: 2005میں اراکینِ شوریٰ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے ہند کے سفر پر گئے تھے تو جب خلیفۂ مفتیِ اعظم ہند، محسن و سرپرستِ دعوتِ اسلامی، حضرت علّامہ مفتی عبدالحلیم صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ نے ہماری دعوت کی تھی، بڑی شفقت و محبت دی اور آپ نے بڑا کرم فرمایا۔ اس کے بعد بھی مزید ایک دو بار اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے ہند جانا ہوا تو اس وقت بھی مفتی صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ نے بڑی شفقت فرمائی تھی، اللہ پاک مفتی صاحب کو غریقِ رحمت فرمائے، اٰمین۔(مدنی مذاکرہ، 14رمضان المبارک1442ھ، بعد نمازِ تراویح)

سب جگہ جانا پڑتا ہے:

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری حضرت علّامہ مفتی عبدالحلیم صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ کے بارے میں فرماتے ہیں:اَلحمدُلِلّٰہ میں نے ہند میں مفتی صاحب سے بہت ملاقاتیں کی ہیں، مدینے شریف اور عرب امارات میں بھی ملاقاتیں کی ہیں، کمال کی شخصیت تھے، بڑے شفیق، بڑے مہربان، بڑے عاجزی والے تھے۔ مجھے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ جب مفتی صاحب امیرِ اہلِ سنّت سے ملاقات کے لئے پہلی بار شاید 1990میں پاکستان تشریف لائے تو ہمارے گھر ہی قیام فرما ہوئے، مجھے ہی مفتی صاحب کی ڈرائیوری کا شرف ملتا اور میں ہی مفتی صاحب کو امیرِ اہلِ سنّت کے پاس لے جاتا تھا۔ اس دور میں مفتی صاحب مجھے بابو، بابو عبدالحبیب کہتے تھے، میں نے مفتی صاحب سے اس دور میں ہی کہہ دیا تھا کہ آپ نے جب مجھے بیٹا کہا ہے تو بیٹا بنا کر رکھئے گا۔ جب مجھے پتا چلتا کہ مفتی صاحب کی طبیعت خراب ہے تو میں مفتی صاحب کو فون کرتا اور باقاعدہ بیٹے کی طرح ناراضی کا اظہار کرتا کہ میں نے آپ کو سفر کرنے سے منع کیا تھا، آپ کیوں اتنا سفر کرتے ہیں؟ تو مفتی صاحب فرماتے ہیں: کیا کروں بابو! لوگ مانتے ہی نہیں ہیں اِدھر سے بلاتے ہیں، اُدھر سے بلاتے ہیں سب جگہ جانا پڑتا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ مفتی صاحب کی زندگی کا اکثر وقت ٹرین میں گزرتا تھا، پورے پورے مہینے کی ٹرین کی ٹکٹیں بُک ہوتی تھیں۔ بزرگوں کا قول ہے: زمین کے اوپر کام اور زمین کے اندر آرام۔ مفتی صاحب نے زمین پر دن رات دینی کام کیا ہے اللہ کی رحمت سے اِنْ شَآءَ اللہ زمین کے اندر آرام سے رہیں گے، اللہ پاک مفتی صاحب کو غریقِ رحمت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان سے جنّت میں ہماری ملاقات کروائے، اٰمین۔

مفتی صاحب کے سوئم کے موقع دعوتِ اسلامی پر ایصال ثواب

قراٰنِ پاک

15ہزار855

متفرق پارے

1لاکھ40 ہزار680

سُورۂ یٰسٓ شریف

1لاکھ96ہزار982

سُورۂ مُلک

7لاکھ15ہزار430

سُورۂ رحمٰن

86ہزار849

سُورۂ واقعہ

95ہزار359

سُورۂ مُزَّمِّل

26ہزار441

چاروں قُل شریف

11لاکھ57ہزار93

سُورۂ فاتحہ

20لاکھ22ہزار724

سُورۂ اِخلاص

1کروڑ35لاکھ91ہزار113

مختلف سُورتیں

11لاکھ86ہزار17

آیتِ کریمہ

2کروڑ49لاکھ63ہزار318

بِسْمِ اللہ شریف

1کروڑ29لاکھ67ہزار617

آیتُ الکُرسی

10لاکھ92ہزار162

کلمہ طیبہ

10کروڑ89لاکھ45ہزار557

مختلف ذِکْر و اَذکار

2کروڑ62لاکھ35ہزار283

دُرودِ پاک

70کروڑ63لاکھ94ہزار171

دُرودِ تاج

41ہزار677

دُرودِ تُنَجِّینا

48ہزار711

عمر بھر کی نیکیاں ایصال ثواب کرنے والے

1لاکھ29ہزار843

تسبیحِ فاطمہ

64لاکھ22ہزار722

نَوافل کا ثواب

1لاکھ39ہزار638

نَفل روزوں کا ثواب

2ہزار844

متفرق اَوراد

3لاکھ17ہزار195

اِسْتِغفار

82کروڑ28لاکھ30ہزار407

یا سلامُ

21ہزار601


اَلحمدُ لِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 80سے زائد شعبہ جات کے تحت تقریباً 313 ذیلی شعبوں میں دینِ متین کی خدمت میں مصروف ہے۔ ہر آتے دن اس کی دینی خدمات کے کاموں میں اضافہ ہور ہا ہے اوراَلحمدُ لِلّٰہ ملک و بیرونِ ملک اسلامی تعلیمات کی اشاعت کا سلسلہ بڑھ رہا ہے، اس سلسلے میں چند اہم شعبہ جات کا گزشتہ ڈیڑھ سال کا تقابلی جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔

٭جامعاتُ المدینہ(بوائز و گرلز): گزشتہ سال مارچ 2020ءمیں جامعاتُ المدینہ کی تعداد845تھی، جبکہ اَلحمدُ لِلّٰہ یکم اگست2021ء کے مطابق 282 جامعات کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد1127ہوچکی ہے جبکہ فی سبیلِ اللہ درسِ نظامی اور فیضانِ شریعت کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی تعداد 60ہزار 733سے بڑھ کر تقریباً 88ہزار835 ہوگئی ہے، اور فارغُ التحصیل ہونے والوں اور والیوں کی تعداد 10 ہزار841 سے بڑھ کر تقریباً13ہزار455 ہوگئی ہے۔

٭فیضان آن لائن اکیڈمی(بوائز و گرلز): مارچ 2020ءمیں اس شعبے کی شاخوں (Branches) کی تعداد37تھی، جبکہ اَلحمدُ لِلّٰہ یکم اگست 2021ء تک6 برانچز کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد 43ہوچکی ہے۔ آن لائن کورسز کرنے والوں کی تعداد 14ہزار104 سے بڑھ کر تقریباً 20ہزار176ہوگئی ہے جبکہ اس شعبے سے تقریباً 25ہزار380سے زائد طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔

٭بچّوں اور بچیوں کے مدارسُ المدینہ: اس شعبے کے تحت دنیا بھر میں قراٰنِ کریم کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ مارچ 2020ء میں ان مدارس کی تعداد4ہزار41 تھی، جبکہ اَلحمدُ لِلّٰہ یکم اگست 2021ء کے مطابق 609 مدارس کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد 4650 ہوچکی ہے۔ ان مدارس میں قراٰنِ کریم کی مفت تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعداد 1لاکھ 79 ہزار 550 سے بڑھ کر تقریباً 2لاکھ 16ہزار 841 ہوگئی ہے جبکہ حفظِ قراٰن مکمل کرنے والوں کی تعداد تقریباً 90ہزاراور ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والوں کی تعداد3لاکھ کے قریب ہے۔

اس کے علاوہ اَلحمدُ لِلّٰہ!حال ہی میں نابینا (Blind) بچّوں کے لئے الگ سے مدرسۃُ المدینہ(Blind) کی 4برانچز قائم کی جاچکی ہیں۔

٭مدرسۃُ المدینہ (اسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں کے لئے):اس شعبے کے تحت دنیا بھر میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو مختلف اوقات میں قراٰنِ کریم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ مارچ 2020ء میں ان مدارس کی تعداد 26 ہزار717 تھی، جبکہ اَلحمدُ لِلّٰہ یکم اگست 2021ء کے مطابق 11961 کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد 38ہزار678ہوچکی ہے۔ اور تعلیمِ قراٰن حاصل کرنے والوں کی تعداد تقریباً 1لاکھ 83ہزار4 سے بڑھ کر تقریباً 2لاکھ 29 ہزار 888ہوگئی ہے۔

تقابلی جائزہ کے علاوہ چند اہم شعبہ جات کی بہت ہی دل آراء کارکردگی بھی ملاحظہ فرمایئے

٭”دارُالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولکے نام سے25 صفرُالمظفر1432ھ مطابق31جنوری2011ء کو ایک نہایت اہم شعبہ قائم ہوا، جس کا بُنیادی مَقْصد اُمَّتِ مُصْطفٰے کی نوخیز نسلوں کو سُنَّتوں کے سانچے میں ڈھالتے ہوئے دِینی و دُنیوی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ مختصر سے عرصے میں اس وقت ملک و بیرونِ ملک ہند، سری لنکا، برطانیہ(UK)اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (USA) وغیرہ میں دارُالمدینہ کے 98کیمپس (Campus) قائم ہوچکے ہیں،جن میں پڑھنے والے بچّوں اوربچیوں(Students) کی تعداد تقریباً 25 ہزار سے زائد ہے۔

٭”دارُالافتاء اہلِ سنّت“ دعوتِ اسلامی کاایک بہت ہی اہم شعبہ ہے۔ یہ شعبہ پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم 14برانچز سے اُمّتِ مسلمہ کو درپیش شرعی مسائل کاتحریری، زبانی،مکتوبات، ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے شرعی مسائل کے جواب فراہم کررہا ہے۔ گزشتہ صرف ایک سال میں اَلحمدُ لِلّٰہ کم وبیش 9881 تحریری، 82ہزار 915زبانی،ای میلز کے ذریعے تقریباً 30ہزار254اور واٹس ایپ کے ذریعے کم و بیش 14ہزار452 سوالات کے جوابات دئیے گئے ہیں۔

٭المدینۃُ العلمیہ(Islamic Research Center): دعوتِ اسلامی کے اس تحقیقی و تصنیفی شعبے میں اَلحمدُ لِلّٰہ تصنیف، تالیف، ترجمہ، تخریج و تحقیق اور تسہیل و حواشی جیسے اہم امور انجام پاتے ہیں۔ ”المدینۃُ العلمیہ“ کی جانب سے یکم اگست2021ء تک کم و بیش 1لاکھ 21 ہزار صفحات پر مشتمل666کُتب و رَسائل پر کام ہوچکا ہے۔

٭ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ(Translation Department): اس شعبے کی جانب سے مجموعی طور پر3972 کُتب و رَسائل، بیانات اور مختلف پمفلٹس کا انگلش، چائنیز، بنگالی، تُرکی، فرنچ اور ہندی سمیت دنیا کی 38زبانوں (Languages) میں ترجمہ کیا جاچکا ہے۔ نیز یہ کُتب و رَسائل دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر بھی اپ لوڈ(Upload) کر دیئے گئے ہیں۔

٭آئی ٹی مجلس:دعوتِ اسلامی کی آئی ٹی مجلس بھی خدمتِ دین میں بھرپور حصہ لیتی ہے، صرف 2017ء تا 2021ء دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے تقریباً 1کروڑ52لاکھ66ہزار260 سےزائد لوگوں (Visitors) نے مختلف کُتب و رَسائل ڈاؤن لوڈ(Download) کئے۔

٭مجلس خُدّامُ المَساجِد و المدارس و تعمیرات: دعوتِ اسلامی کا ایک بہت ہی اہم شعبہ ہے، اس کے تحت ملک و بیرونِ ملک مساجد کے لئے پلاٹس کی خریداری، تعمیر اور دیگر کئی اہم کام انجام پاتے ہیں، یہ مجلس یکم اگست 2021ء تک اَلحمدُ لِلّٰہ 3860 سے زائد مَساجِد و مدارس تعمیر کر چکی ہے جبکہ1480زیرِتعمیرہیں اور مزید 1640 پلاٹس تعمیرات کے پروسس میں ڈالنے کی تیاری ہے۔

اسلامی بہنوں کے مختلف مد نی کاموں کی کارکردگی کی ایک جھلک

اسلامی بھائیوں کی طرح اَلحمدُ لِلّٰہ اسلامی بہنوں میں بھی خوب دینی کام جاری ہیں۔ ”عالمی مجلسِ مشاورت“ کی طرف سے ملک و بیرونِ ملک کی جون 2021ء کی کارکردگی کی ایک جھلک ملاحظہ فرمایئے:

(1)گھر درس تقریباً 97 ہزار468

(2)روزانہ لگنے والے مدرَسۃُ المدینہ بالغات کی تعداد تقریباً 8ہزار 756 اور پڑھنے والیوں کی تعداد تقریباً 74ہزار335ہے۔

(3) ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماعات کی تعداد تقریباً12 ہزار 306 ان میں شریک ہونے والیاں تقریباً 3 لاکھ20 ہزار216 ہیں۔

(4)روزانہ امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب کا بیان یا مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد تقریباً 1لاکھ 13 ہزار708ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پنجاب کے شہر لیہ چوک اعظم میں 27 اگست 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں لیہ زون کے اراکین کابینہ اور محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔

رکن شعبہ ڈاکٹر محمد عدنان ساجد عطاری نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کو مزید ترقی اور بہتری کی طرف گامزن کرنے کا ذہن دیا۔بعد ازاں محمد عدنان ساجد عطاری نے مدنی کارخانے کا وزٹ بھی کیا۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، کارکردگی ذمہ دار فیصل آباد ریجن، Content: Mohammad Hussain Attari)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا آغاز انٹرنیشنل اسلامک اِسکالر شیخِ طریقت، امیر ِاَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادِری رَضَوی دَامَتْ  بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے کراچی میں ذُوالقعدۃِ الحرام 1401 ھ مطابق ستمبر1981ء میں اپنے چند رُفَقا کے ساتھ کیا۔ دعوتِ اسلامی نے کم و بیش 40سال کے سفر میں سیاست، احتجاج اور ہڑتال وغیرہ سے دُور رہ کر مُثبت انداز میں اللہ پاک کے فضل و کرم سے دین کا وہ کام کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ شہرِ کراچی سے شروع ہونے والی دعوتِ اسلامی دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف پورے پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جاپہنچی اور آج (2021ء میں) دعوتِ اسلامی کا دینی کام 80سے زائد شعبہ جات کے تحت تقریباً 313 ذیلی شعبوں میں پھیل چُکا ہے۔ دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد بنا چکی ہے اور مزید سلسلہ جاری ہے۔ بچّوں اور بچیوں (Boys & Girls) کو الگ الگ تعلیمِ قراٰن دینے کے لئے مدارِسُ المدینہ اور فروغِ علمِ دین (عالم و عالمہ کورس کروانے) کے لئے الگ الگ جامعاتُ المدینہ قائم کئے جارہے ہیں۔ لاکھوں حافظ، قاری، امام، مبلغ و معلّم، عالم اور مفتی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاحِ امّت اور کردار سازی کا پروگرام منفرد اور شاندار انداز میں جاری ہے۔

5لاکھ سے زائد مرد و عورت رضا کارانہ، تقریباً 32ہزار سے زائد اجیر (تنخواہ دار) اور کروڑوں چاہنے والے دعوتِ اسلامی کے دئیے ہوئے اہم ترین مدنی مقصد (اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش) کی تکمیل میں کوشاں نظر آتے ہیں۔ مختلف مقامات پر ”دارُالافتاء اہلِ سنّت“ قائم ہیں، جہاں دعوت ِاسلامی سے وابستہ مفتیانِ کرام مسلمانوں کی تحریری، زبانی، موبائل، ای میل، واٹس ایپ وغیرہ کے ذریعے شرعی راہنمائی کرنے میں مصروف ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے شعبے المدینۃُ العلمیہ (Islamic Research Center) میں تفسیر، حدیث، فقہ، سیرت اور موٹیویشنل موضوعات (Motivational Topics) اور تنظیمی تربیت پر مشتمل کُتب و رَسائل لکھے جارہے ہیں، اس ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ کی کتابوں پر مختلف نوعیت کے کام کرنے کے ساتھ ساتھ امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کی کتابوں اور رسائل کے لئے مواد وغیرہ کے حصول میں معاونت بھی کی جاتی ہے۔ ان کُتب و رَسائل کو دعوتِ اسلامی کا اشاعتی ادارہ مکتبۃُ المدینہ چھاپ کر عام کرتا ہے۔ انٹر نیٹ کے جدید ذرائع کو اپناتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net کے ذریعے بھی مختلف زبانوں میں نیکی کی دعوت عام کی جاتی ہے، اس کے علاوہ ”فیضان آن لائن اکیڈمی“ (بوائز، گرلز) قائم ہے جس کے ذریعے آن لائن (بذریعہ انٹرنیٹ) عالم کورس، قراٰنِ پاک (حفظ و ناظرہ) پڑھایا جاتا ہے،30 سے زائد کورسز (مثلاً فیضانِ نماز، فیضانِ قراٰن و حدیث، سیرتِ مصطفیٰ، عقائد و فقہ، نکاح، نیو مسلم وغیرہ) کے ذریعے لوگوں کو ان کے گھر پر علم کی روشنی پہنچائی جاتی ہے۔ ایجوکیشن کے میدان میں انگلش میڈیم اسلامک اسکولنگ سسٹم بنام ”دارُ المدینہ“ پری پرائمری سے میٹرک تک کام کر رہا ہے، اس سسٹم کو کالج اور کالج سے یونیورسٹی تک لے جانے کے پروگرام جاری ہیں۔ بدلتی دُنیا میں میڈیا (Media) کا کردار ایک حقیقت ہے چنانچہ دعوتِ اسلامی اپنے ”مدنی چینل“ کے ذریعے 7بڑی سیٹلائٹس پر اُردو، انگلش اور بنگلہ زبانوں میں دین کی خوب خدمت کررہی ہے، ”دعوتِ اسلامی“ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے بھی اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور اصلاحِ امت کا کام کررہی ہے اور اب تک تقریباً 3 کروڑ9 لاکھ 31ہزار430سے زائدUsers ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ شعبہ FGRF (فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن) کے ذریعے فلاحی و سماجی خدمات کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری اُمّت کی پریشانی کو دور کرنے کے لئے لاک ڈاؤن، سیلاب وغیرہ میں نہ صرف 26لاکھ سے زائد گھرانوں کی مدد کی گئی بلکہ ان حالات میں بالخصوص تھیلیسیمیا (Thalassemia) اور بالعموم دیگر مریضوں کے لئے خون کی بوتلیں (Blood Bags) جمع کرنے کا ایسا کارنامہ انجام دیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی، اب تک خون کی تقریباً46 ہزار بوتلیں مختلف اداروں کو جمع کروائی جاچکیں مزید سلسلہ جاری ہے، نیز گرین ورلڈ پروگرام کے تحت گرین پاکستان مہم میں اب تک لاکھوں لاکھ پودے لگائے جا چکے ہیں اور اس مُہم کو جاری رکھتے ہوئے ہمارا یہ نعرہ ہے:”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے۔“ معذور بچّوں کی بحالی کے لئے ادارہ بنام FRC (فیضان ری ہیبلی ٹیشن سینٹر)قائم کیا جا چکا ہے۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری اُمت کی خدمت کا جذبہ لئے FGRFعنقریب مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر قائم کرنے جارہا ہے، یتیم و نادار بچّوں کی کفالت و دینی تربیت کے لئے ”مدنی ہوم“ اولاً کراچی اور پھر بتدریج دیگر شہروں اور ملکوں میں قائم کئے جائیں گے، اس کے علاوہ مَردوں اور عورتوں کو ہنر مند بنانے کا ادارہ بھی عنقریب قائم کیا جائے گا، اِن شآءَ اللہ الکریم

اللہ پاک کے فضل و کرم، فیضانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور فیضانِ صحابہ و اولیا (رضوانُ اللہ علیہم اجمعین) سے دعوتِ اسلامی مساجد کی آباد کاری اور اصلاحِ اُمّت کے لئے 12دینی کام مثلاً مدنی قافلہ، نیک اعمال، ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ وغیرہ کے ساتھ ساتھ فلاحی و سماجی کام بھی کررہی ہے۔

امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کی دُور اندیشی کو سلام کہ آپ نے دعوتِ اسلامی کے نظام کو اپنی ذات تک محدود رکھنے کے بجائے مرکزی مجلسِ شوریٰ قائم کی اور سارا انتظام اس کے سپرد کردیا، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کی خصوصی توجہ، شفقت و تربیت اور راہنمائی سے مرکزی مجلسِ شوریٰ دعوتِ اسلامی کے تمام امور کی نگرانی اور نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔

2ستمبر2021ء کو ”دعوتِ اسلامی“ کے قیام کو 40سال مکمل ہورہے ہیں، اس کے مبلغین و مبلغات اور متعلقین و محبین کو یومِ دعوتِ اسلامی مبارک ہو۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کومزید عُروج بخشے اور ہمیں اس کا تَن مَن دَھن (یعنی ہرطرح) سے ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم