ملتان، پنجاب کے علاقے منظورآباد کی جامع مسجد مدینہ میں 4 دسمبر 2025ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت غسلِ میت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں نمازی حضرات، امام صاحب، یوسی نگران نوید عطاری، ملتان سٹی ذمہ دار قاری اشفاق عطاری  اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ کورس شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسمٰعیل عطاری نے غسلِ میت دینے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کے شرعی اصول بتائے نیز غسلِ میت کی فضیلت و اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے غسلِ میت اور کفن دفن کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشن کا تعارف کروایا اور حاضرین کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار سینٹرل ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)