مجلس مزارات اولیاء  کے ذمہ داران نے مدنی مرکز کی جانب سےسال 2019 کے لئے دیئے جانے والے اہداف کو پورا کرلیا۔ مجلس مزارات اولیاء پاکستان کے ذمّہ دار محمد قادر بخش عطاری کامدنی چینل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 2019سال ء میں ذمّہ داران نے ذمہ داران نے 300 سے زائد اعراسِ اولیاء میں شرکت کی اور وہاں 34 سو سے زائد مدنی حلقوں کا انعقاد کیا جن میں44 ہزار کے قریب اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ایک ہزار سے زائد قافلے مزارات اولیاء سے روانہ ہوئے ، تقریباً97ہزار اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی گئی اور مزارات پر دو ہزار کے قریب سنتوں بھرےاجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں 34 ہزار کے قریب اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائی کا مزید کہنا تھا کہ اہداف کومد نظر رکھتے ہوئے مزارات اولیاء پر آنیوالے تقریبا97 ہزار اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی گئی اور فرض علوم، سنتیں اور مزار شریف پر حاضری کے آداب سکھائے گئے۔ جبکہ مزارات پر دو ہزار کے قریب سنتوں بھرےاجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں 34 ہزار کے قریب اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ان اجتماعات میں اراکینِ شوریٰ اور دیگر مبلغینِ دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے بیانات ہوئے۔

مجلس مزاراتِ اولیاء کے ذمّہ دار نے 2020ء کے اہداف کے بارے میں مزید کہا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ رواں سال(2020) میں 450 کے قریب اعراس اور چھ ہزار کے قریب مدنی حلقے کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ15 سو کے قریب مدنی قافلے مزارات اولیاء سے ملحقہ مسجد میں سفر کریں گے ۔

واضح رہے کہ دعوت اسلامی کے 107 سات شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ” مجلس مزاراتِ اولیاء“ بھی ہے جس کے تحت مزارات سے ملحقہ مساجد میں عاشقان رسول کے قافلےسفر کروانا اوربالخصوص عرس کے دنوں میں مزارشریف کے اِحاطے میں زائرین کے لئے مدنی حلقے لگانا( مدنی حلقوں میں وضو،غسل،تیمم،نمازاور ایصالِ ثواب کاطریقہ،مزارات پر حاضری کے آداب اور سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتیں سکھائی جاتی ہیں)، بالخصوص ایام عرس میں صاحبِ مزارکی خدمت میں ڈھیروں ڈھیرایصال ثواب کے تحائف پیش کرنا اور مجلس کے ذمہ داران کا وقتاً فوقتاًمزارات کے سجادہ نشین،خلفا اور متولی صاحبان سےملاقات کرکےانہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات،جامعات المدینہ ومدارس المدینہ اورملک و بیرون ملک ہونے والےمدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرنا بھی مجلس کے کاموں میں شامل ہے۔