18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے زیر اہتمام محمودآبادچنیسر ٹاؤن میں 07اگست2024کو کفن دفن کے متعلق ایک
نشست منعقد ہوئی جس میں ادارہ معارف القرآن کے درس نظامی کے طلباء ،حفظ کے طلباء
اساتذہ اور متولی کی شرکت ہوئی۔
نشست میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار عزیر عطاری
نے مسلمان میت کو غسل دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے حاضرین کو کفن کاٹنے، پہنانے کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے غسل میت
اور تدفین کا عملی طریقہ سکھایا جبکہ مسلم
فیونرل اپلیکیشن کا تعارف کروا یا جس پر شرکا نے تعاون کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:
کفن دفن ایسٹ ذمہ دار،کانٹینٹ:محمد شعیب احمدعطاری)