اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! مدرسۃ المدینہ بالغات اسکولز، کالجز اور اکیڈمیز وغیرہ میں بھی لگائے جاتے ہیں جن میں پروفیشنل طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بھی علمِ دین اور تعلیم قراٰن سے آراستہ کیا جاتا ہے۔اسی طرح گھروں میں پردے کی رعایت کے ساتھ گھرمدرسۃ المدینہ بالغات کی ترغیب بھی دلائی جاتی ہے جس کا دورانیہ 35 منٹ ہوتاہے، اس میں شرکت کرکے اہلِ خانہ مَحرَم تجوید کے ساتھ قراٰن کی درست تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

ماہ نومبر 2019ء میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد ملک  پاکستان میں 3896 ہوگئی ہے اور ان میں پڑھنے والیوں کی تعداد 38ہزار 934 ہوگئی ہے ۔ ایک ماہ میں94 نیو مدارس المدینہ بالغات کاآغاز ہوا۔