دعوتِ اسلامی کےتحت اسلامی بہنوں کے لئے9نومبر2019ءلندن ميں دو مقامات پراور10نومبر  2019ء کو لوٹن میں اجتماعاتِ ميلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعاتِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔