دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں  کے تحت صوبہ خیبرپختونخوا میں ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں پشاور دویژن اور ہزارہ دویژن کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران سمیت شعبے کے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ شعبے کے پاکستان سطح کے ذمہ دار مولانا جہانزیب عطاری مدنی نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی تعداد بڑھانے اور محارم اجتماعات منعقد کرنے کے اہداف طے کئے۔

مولانا جہانزیب عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیضانِ صحابیات میں مختلف کورسز شروع کروانے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)