29اپریل 2024ء کو  فیضان اسلامک اسکول سسٹم ہیڈ آفس ٹیم نے انتظامات کے معائنے کے لئے خضدار بلوچستان میں قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپس کا دورہ کیا۔

ٹیم نے کلاسز کا وزٹ کیا اور اسٹوڈنٹس اور کیمپس کی منیجمنٹ سے ملاقات کرتے ہوئے وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ ”فیضان اسلامک اسکول سسٹم“ دعوتِ اسلامی کا ایک تعلیمی شعبہ ہے جہاں نہایت مناسب فیس کے ساتھ بچوں اور بچیوں کو عصری علوم کی تعلیم بڑے ہی اچھے ماحول میں فراہم کی جاتی ہے۔ عصری علوم کے ساتھ ساتھ اسٹوڈنٹس کی اخلاقی تربیت اور سنتوں و آداب کو اپنانے پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے تاکہ بچہ عصری تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سنتوں کو اپناتے ہوئے ملک و ملت اور دین کی خدمت کرنے میں اپنا نمایاں کردار پیش کرسکے۔ (رپورٹ: دانش عطاری)