7 رجب المرجب, 1446 ہجری
خصوصی اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ
5 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں خصوصی اسلامی بھائیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں
گونگے ،بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوںسمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مبلغِ
دعوتِ اسلامی نےشرکا کی مدنی تربیت کی اوردعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح مجلس
خصوصی اسلامی بھائی کے تحت سندھ سکھر کے علاقے پنڈ میں چوک درس اور مدنی حلقےکا
سلسلہ ہوا۔ ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے ہمراہ چوکوں اور
گلیوں میں جاکر نیکی کی دعوت کو عام کیا اور اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے کاذہن دیا۔