دعوت اسلامی کے تحت 09، 10 جنوری 2021 کو گلشن اقبال کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ ٔتعلیم کی کابینہ تا ریجن ذمہ داران کا پاک سطح پر دو دن کا مدنی مشورہ ہوا۔

جس میں بنت عطار سلمہا الغفار، عالمی نگران و رکنِ عالمی مجلس شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمہ داران کو شعبہ کے اہم نکات دیتے ہوئے انہیں مدنی کام کرنے، کارکردگی جدول پر عمل کرنے، احساس ذمہ داری پیدا کرنے شخصیات کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے اور دینی کاموں میں بہتری لانے کا ذہن دیا نیز پروفیشنل لیول پر ذمہ داران کو دعوت اسلامی کی ایپلی کیشنز اور سوفٹ ویئرز سکھائے گئے۔ ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔