19 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی
بہنوں کی مجلس شب و روز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی، بابری چوک ادریس گارڈن کے
مدرسہ میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن
نے مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ کفن دفن،
شعبہ شارٹ کورسز اور شعبہ مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شب و روز ریجن
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن و زون سطح
کی ذمہ داران کو مدنی پھول دئیے۔ مدنی خبر بنانے اور دینے، لینے کا طریقہ بتایا ۔ شب
و روز ویب سائٹ کھولنے و چیک کرنے کا طریقہ سمجھایا۔ مدنی خبریں بروقت دینے کی ترغیب دلائی ۔ذمہ
داران نے زیادہ سے زیادہ خبریں دینے کی اچھی نیتیں کیں۔